اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) رمضان المبارک کے آغاز پر صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک پوری امتِ مسلمہ کے لیے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا عظیم مہینہ ہے،میں اس مقدس مہینے کے موقع پر قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی عملی زندگیوں میں سچائی، دیانت داری، عدل و انصاف اور خدمتِ خلق کو فروغ دیں، اور ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے کمزور طبقات کی ہر ممکن معاونت کیلئے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہےجس کے تحت مستحق افراد کو باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مالی امداد منتقل ہو جا ئے گی تاکہ تمام گھرانے رمضان میں سحر و افطار کے دستر خوان کی رونقیں قائم رکھ سکیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہمیں اس بابرکت مہینے میں انفرادی اور اجتماعی اصلاح پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ایک منظم، مہذب اور فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہو۔