کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں1300روپے فی تولہ کا اضافہ،چاندی کی قیمت 32روپے فی تولہ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4920 ڈالر سے بڑھ کر 4933ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1300روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے ہو گئی ہے،جبکہ 32 روپے فی تولہ کے اضافے سے چاندی کی قیمت 8046 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔