• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹس پر لمبی لمبی قطاروں کا مسئلہ آخر ختم ہونے کے امکانات

کراچی (اسد ابن حسن)ایئر پورٹس پر لمبی لمبی قطاروں کا مسئلہ آخر ختم ہونے کے امکانات، 125حقیقی ایف آئی اے افسران امیگریشن چیک پوسٹس پر تعینات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس پر امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کی لمبی لمبی قطاریں اور فلائٹوں کی گھنٹوں تاخیر کے بعد اور مسافروں اور ایئر لائنوں کے بےانتہا اعتراضات کے بعد آخر کار ایف آئی اے انتظامیہ نے ایک قابل ستائش فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے تمام زونل ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ 125 ایگزیکٹو اسٹاف جن کے رینک سب انسپکٹرز اور انسپکٹر تک کے ہیں ان کو فوری طور پر ریلیو کر کے ملک کے مختلف امیگریشن چیک پوسٹوں پر تعینات کئے جائیں۔ جن افسران کو منتخب کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر خواتین افسران ہیں کیونکہ وہ زیادہ تندہی سے کام کرتی ہیں۔ منتخب افسران مختلف سرکلز،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور ملک کے تمام زون بشمول کراچی، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں اور ان کی فوری طور پر تعیناتی امیگریشن چیک پوسٹوں پر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی نے تو لمبی قطاروں کے مسائل کو سمجھ لیا مگر ابھی اے ایس ایف اور کسٹم کو سمجھنا باقی ہے جہاں پر بھی لمبی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید