دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ماہِ رمضان کے موقع پر مجموعی طور پر 3,296قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملک بھر کے اصلاحی و تعزیری اداروں سے 1,440قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا اور ان کی سزاؤں سے متعلق واجب الادا قرض کی ادائیگی بھی اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا، تاکہ وہ نئی زندگی کا آغاز کر سکیں ۔ دوسری جانب دبئی کے حکمران اور امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آلمکتوم نے دبئی کی جیلوں سے مختلف قومیتوں کے 1,856 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔