کراچی (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ ماہرین نے کہا ہے کہ ایپسٹین اور ساتھیوںکیخلاف آزاد، شفاف اور مکمل تفتیش ضروری، متاثرین کو انصاف نہیں ملا ، طاقتور شخصیات کے باعث دستاویزات میں شدید ترمیمات کی گئی ہیں۔سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے اعمال انسانیّت کیخلاف جرائم کے دائرے میں آ سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ایک ماہرین کے گروپ نے کہا ہے کہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے اعمال انسانیّت کے خلاف جرائم کے دائرے میں آ سکتے ہیں۔