• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے پیپرا کے 8 افسروں کو ٹریننگ کیلئے اٹلی بھجوانے کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیر اعظم نے پبلک پروکیو رمنٹ ر یگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے 8افسروں کو ٹریننگ کیلئے اٹلی بھجوانے کی منظوری دیدی۔ ان افسروں میں سینئر سپیشلسٹ ٹریننگ اینڈ کیپسٹی بلڈنگ عتیق سلطان راجہ ۔ سینئر سپیشلسٹ مانٹرنگ اینڈ سپورٹ سروسز عبد المجید۔ ڈی جی لیگل ڈاکٹر محمداسلم وسیم ۔ پالیسی سپیشلسٹ شجا ع الر حمن ۔ اسسٹنٹ دائریکٹر ٹریننگ جہانگیر رضوی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ صغیر احمد۔ لیگل ایکسپرٹ مس نسا سید اور ڈپٹی دائریکٹر مانٹرنگ اینڈ ایلو ایشن عاصم جلیل ابڑو شامل ہیں۔ یہ ٹریننگ پرو گرام آٹھ اپریل سے 17اپریل تک ہوگا۔اس تربیتی پروگرام پرایک کروڑ84لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔اس سلسلے میں پیپرا کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 45 ہزار یورو کی فراہمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید