• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ملازم سمیت 7 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے لاہور زون نے بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ملازم سمیت 7 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمود اقبال، محمد ندیم، یونس خان ،محمد حسنان، افتخار احمد محمد عمر اور نائب قاصد محمد اسد شامل ہیں ۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان جائز سرکاری کام کیلئے شہریوں سے رقوم بٹورتے تھے۔ملزمان سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس، موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
اہم خبریں سے مزید