کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں رمضان کا استقبال، مہنگائی ، عدم تحفظ اور جنگ کا خوف، بے گھری اور قلت ،تلخ یادیں،خاندان خوشی کے لمحوں کی کوشش میں،امدادی سامان میں جزوی بہتری ، وسطی غزہ بوریج کیمپ و دیگر علاقوں کے خیموں میں سادہ سجاوٹ، لالٹینیں اور اجتماعی افطار کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں رمضان المبارک کا آغاز ایک نازک جنگ بندی کے سائے تلے ہوا ہے، جہاں شدید بے گھری، غربت اور سوگ کے باوجود فلسطینی خاندان معمولی خوشیوں سے اس مقدس مہینے کا استقبال کر رہے ہیں؛ وسطی غزہ کے بوریج کیمپ سمیت مختلف علاقوں میں خیموں میں سادہ سجاوٹ، لالٹینیں اور اجتماعی افطار کی تیاری کی جا رہی ہے۔