• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP، مستحق خواتین کیلئے خوشخبری ، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا اور مستحق خواتین کی قسط اب ساڑھے 13ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے14ہزار روپے کر دی گئی ،بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے کا اضافہ کر دیاگیا ، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہےکہ جن خواتین نے ڈیجیٹل والٹ کیلئے مفت سم حاصل نہیں کی وہ فوری طور پر اپنی سم کیلئے بی آئی ایس پی دفاتر سے رجوع کریں،سینیٹر روبینہ خالد کی زیرِ صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں براہ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید