• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عازمین حج کو کھانے پینے، رہائش، ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات فراہم کریگی

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سرادر محمد یوسف نے حج 2026 کے لئے خدام الحجاج کے اعلی معیار کی تربیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سال حج پر جانے والے عازمین حج کو کھانے پینے ، رہائش ، ٹرانسپورٹ کی یکساں اور معیاری سہولیات فراہم کریگی ، ہمارے تربیت یافتہ خدام الحجاج پاکستانی عازمین حج کی خدمت ،سعودی ریگولیشن کے عین مطابق نظم و ضبط اور ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ وہ بدھ کو حج کمپلیکس اسلام آباد میں حج 2026 میں مسابقتی عمل کے زریعے کامیاب قرا ر پائے جانے والے خدام الحجاج کی 10 روزہ تربیت مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزارت مذہبی امور کے سی ایف او وکوآرڈنیٹر خدام الحجاج ذوالفقار خا ن، ڈائریکٹر حج کمپلیکس اسلام آباد قاضی سمیع الرحمان سمیت وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں سے مزید