• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیوی میں اضافے سے برآمدی شعبے پر شدید دباؤ، 60 ارب ڈالر ہدف خطرے میں

اسلام آباد (عاطف شیرازی، تنویر ہاشمی ) گیس لیوی میں اضافے سے برآمدی شعبہ شدید دباؤ میں، 60ارب ڈالر ہدف خطرے میں، پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر دسمبر 2025 کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو 1,243 روپے گیس لیوی عائد کرنے کے فیصلے کو ملکی معیشت اور برآمدی شعبے کیلئے شدید دھچکا قرار دیدیا ، پی ٹی سی نے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں کو بحال کیا جائے، مؤثر کو جنریشن نظام کو تحفظ دیا جائے، توانائی نرخوں میں کراس سبسڈی کا خاتمہ کیا جائے اور توانائی پالیسی کو برآمدی مسابقت اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ بنایا جائے۔پی ٹی سی کے مطابق یہ لیوی آف گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کے تحت نافذ کی گئی ، تاہم ایسے وقت میں جب حکومت اُڑان پاکستان کے تحت برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے، برآمدی صنعت پر حالیہ تاریخ کی بلند ترین گیس لیویز میں سے ایک نافذ کرنا انتہائی تشویشناک ہے، کونسل کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے اندر یہ لیوی 402 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 1,243 روپے تک پہنچ چکی ، جبکہ اس میں مزید 20 فیصد اضافے کی شق بھی شامل ہے، پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے مطابق اس فیصلے کے منفی اثرات فوری طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے،برآمدی شعبے میں گیس کی طلب میں نمایاں کمی آئی ، قومی لائن پیک خطرناک حدوں تک پہنچ چکا ، 300 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی ، ایل این جی کارگوز کو موڑا جا رہا ہے جبکہ گیس یوٹیلیٹیز کو ترسیل کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید