• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 مقدمات، عمران کو عدالت لانے یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے6مقدمات میں عمران کو عدالت لانے یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے 24 فروری کو تمام مقدمات کے تفتیشی افسروں کو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت طلب کر لیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل، 9مئی اور جعلی رسیدوں سمیت 6مقدمات جبکہ بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کے دوران فاضل جج نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے لازمی پیش لرنے کا حکم دیا ۔
اہم خبریں سے مزید