• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری 2026، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جنوری میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جنوری 2026 ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جنوری میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تفصیل جاری کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کے مطابق ستمبر 2020 سے جنوری 2026 تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 لاکھ 1 ہزار 764 روشن ڈجیٹل اکاونٹس کھولے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق 65 ماہ میں ان کھاتوں میں 11 ارب 92 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، ان میں سے 7 ارب 65 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال کئے جاچکے ہیں اور مزید 1 ارب 96 کروڑ ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب ادا ڈپازٹس 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید