کراچی (نیوز ڈیسک) نوجوانوں کی ذہنی صحت،زکربرگ کو عدالتی پوچھ گچھ کا سامنا، انسٹا گرام کے اثرات پر سوالات،نوجوان صارفین کی ذہنی صحت پر مقدمہ ،سوشل میڈیا کمپنیوں کی ذمہ داری اور ممکنہ ہرجانے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق میٹا پلیٹ فارمز کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو پہلی بار امریکی عدالت میں انسٹاگرام کے نوجوان صارفین کی ذہنی صحت پر اثرات کے حوالے سے پوچھ گچھ کا سامنا ہے۔ یہ مقدمہ کیلیفورنیا کی ایک خاتون کی طرف سے دائر کیا گیا ہے جو بچپن میں انسٹاگرام اور گوگل کے یوٹیوب استعمال کرتی تھی اور الزام عائد کرتی ہے کہ کمپنیاں منافع کے لیے بچوں کو اپنی خدمات کی عادی بناتی رہیں، جس سے اس کی ذہنی صحت متاثر ہوئی اور افسردگی اور خودکشی کے خیالات پیدا ہوئے۔