• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے 10 ارب روپے مالیت کا نیا طیارہ خرید لیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پنجاب حکومت نے نیا طیارہ خرید لیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن (N144S) کے حامل گلف اسٹریم جی 500 جدید طیارے کی قیمت 10 ارب روپے ہے۔ فلائٹ ہسٹری کے مطابق 7 سال پرانا طیارہ نارتھ امریکہ بنگور سے مصر کے شہر ہرغدہ کے راستے 28 دسمبر کو لاہور پہنچا تھا۔ طیارہ تقریبا 40 دن تک لاہور کی علامہ اقبال ایئرپورٹ پر گراؤنڈ رہا جہاں ذرائع کے مطابق طیارے کی تزین و ارائش کی گئی۔ طیارے نے پاکستان میں پہلی پرواز 6 فروری کو لاہور سے ملتان تک کی تھی۔ جس کے بعد کال سائن (PUNJAB2) لاہور سے کوئٹہ، میانوالی، سیالکوٹ، راولپنڈی کی متعدد پروازیں کر چکا ہے۔ طیارہ ابھی تک امریکی رجسٹریشن اور پرائیویٹ آنرشپ پر چل ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری کا مؤقف ہےکہ ائر پنجاب کیلئے ایک فلیٹ بنانا ہے جس میں ہرطرح کے جہاز ہوں گے، مختلف جہاز خرید رہے ہیں کچھ لیز پر لیں گے، یہ اسی سلسلےکی کڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید