کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے میزبان سری لنکا کو چھ وکٹ سے ہراکر اپ سیٹ کردیا۔ جمعرات کو سری لنکا نے سات وکٹ پر178رنز بنائے۔ پاتھم نسانکا نے8 چوکوں کی مدد سے41گیندوں پر62رنز بنائے۔ زمبابوے نے ہدف چار وکٹ پر پورا کر لیا۔ پلیئر آف دی میچ سکندر رضا نےچار اوورز میں36 رنز دیے اور 26گیندوں پر45رنز بنائے ۔ برائن بینٹ نے8 چوکوں کی مدد سے63رنز 48 گیندوں پر بنائے۔ چنئی میں افغانستان نے کینیڈا کو82 رنز سے زیر کیا ۔ افغانستان نے چار وکٹ پر 200رنز بنائے۔ ابراہیم زدران نے95ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم 118رنز بناسکی۔ محمد نبی نے سات رنز دے کر چار شکار کیے۔ دریں اثنا ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو شکست دی ۔ شائے ہوپ نے46 گیندوں نے75 رنز بنائے ۔ کول کتہ میں 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام ٹیم 123 پر ڈھیر ہوگئی۔