کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سالہ پابندی میں آئینی قدم نہیں اٹھایا گیا، کھلاڑی کے خلاف کاروائی کی سفارش فیڈریشن کے قانون 10.5 کے تحت سکریٹری کرتا ہے۔ سابق صدر طارق بگٹی نے کھلاڑیوں کی نظم وضبط کی خلاف ورزی کا معاملہ فیڈریشن کی انظباطی کمیٹی کو بھیجے بغیر از خود کپتان عماد پر دوسالہ پابندی عائدکردی۔