کراچی(اسٹاف رپورٹر) شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی کی بولنگ کی مہارت نے سوشل میڈیاپر دھوم مچادی ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر بچی آئینہ وزیر کی بولنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیوز میں آئینہ کی مہارت کو خوب سراہا جا رہا ہے اور صارفین ’’ماشاء اللّٰہ‘‘ کے پیغامات کے ساتھ ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔