ریاض (جنگ نیوز) برازیل کی مشہور فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا۔ سعودی فٹبال کلب النصر نے انسٹاگرام پر ان ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ یہ کیتھلین کی زندگی کا ایک خاص لمحہ ہے کیونکہ اُنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے ، ہم ان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔کیتھلین نے خود بھی کہا ہے کہ زندگی کا جو تحفہ مجھے ملا ہے اس کی قدر کرتی ہوں۔ ان کی جاری کردہ تصویروں میں انہیں مسجد الحرام میں اور زائرین کو کھجوریں پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ النصر کلب کا حصہ ہونے کے سبب دو برس سے سعودی عرب میں ہیں۔