کراچی (اسٹاف رپورٹر)دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں کو پک نہ کرنے کا امکان ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کو صرف وہ ہی پک کرسکتے ہیں جن کی ملکیت میں آئی پی ایل فرنچائز حصہ دار نہ ہوں۔ بی بی سی کے مطابق انگلش بورڈ کے ایک افسر نے اس متعلق ایک پلیئر ایجنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ انگلش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں میں سے چار ٹیموں مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سن رائزر لیڈز اور سدرن بریو میں بھارتی سرمایہ کاری ہے۔ ایک ایجنٹ کا شکوہ ہے کہ یہ ٹرینڈ جنوبی افریقا کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی اور یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوینٹی میں بھی دیکھا گیا ہے۔ دی ہنڈریڈ کا پلیئڑ آکشن 11 اور 12 مارچ کو منعقد ہوگا۔