کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر میں لاڑکانہ اور کوئٹہ نے اپنی پہلی جیت حاصل کر لی۔ لاڑکانہ نے 131 رنز بنائے۔ آزاد جموں کشمیر 115 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ لاڑکانہ کے مشتاق احمد 4 ، شاہ نواز دھانی نے تین وکٹ لیے۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔ اسلام آباد نے 177 رنز اسکور کیے۔ کوئٹہ نے عبدالواحد بنگلزئی اور بسم اللہ خان کی 155 رنز کی شراکت کی بدولت ہدف حاصل کرلیا ۔ عبدالواحد بنگلزئی 59 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 اور بسم اللہ خان نے 44 گیندوں پرچھ چوکوں اور پانچ چھکوں سے مزین 80 رنز بنائے۔