کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے ۔ کم سے کم 165 سے 170رنز کا ہدف دینا ہوگا ۔ ٹاس ہارنے پر پاکستان کے لئے مشکل ہو سکتا ہے کہ 160رنز کے ہدف کا تعاقب کیسے کرنا ہے، پاکستان کے پاس اسپنرز اچھے ہیں، نیوزی لینڈ کے بیٹر لمبے اسٹروکس کھیلنے کا عادی ہیں ، عثمان طارق نے سب کو متاثر کیاہے۔ دنیا میں ان کی باتیں ہو رہی ہیں۔