• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DGPR کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے افسران کا اجلاس

کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے افسران کا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر پریس تنویر اختر، ڈائریکٹر پبلسٹی سعید شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نجیب اللہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اس موقع پر حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر اور بھرپور تشہیر کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ جو افسران نیک نیتی، ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ فرائض انجام دیں گے ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی افسران اپنی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے باقاعدگی سے ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد صرف کوئٹہ ہی نہیں بلکہ پورے بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کی بھرپور اور مؤثر تشہیر کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچ سکیں۔
کوئٹہ سے مزید