• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان لینڈ ریونیواور کسٹمزافسران کو خصوصی پیشہ ورانہ کورسزکی فراہمی کیلئے ایف بی آر کا لمز سے معاہدہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نےان لینڈ ریونیواور کسٹمزافسران کے لیے خصوصی پیشہ ورانہ کورسزکی فراہمی کے سلسلے میں لمزیونیورسٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں،اس پروگرام کے تحت ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروسز کے افسران جدید ٹیکس اور کسٹمز ایڈمنسٹریشن سے متعلق اہم تکنیکی شعبہ جات میں تین ہفتوں پر مشتمل جامع کورسز کریں گے جن میں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، ریونیو فورکاسٹنگ، کسٹمز ویلیو ایشن، جدید آڈٹ حکمتِ عملیاں، سپلائی چین، تجارتی سہولت کاری اور اکاؤنٹنگ شامل ہیں، یہ اقدام ایف بی آر کے جاری ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے ،ایف بی آر اپنی افرادی قوت میں سرمایہ کاری کے ذریعے ایک جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ ٹیکس ایڈمنسٹریشن تشکیل دینے کے لئے پر عزم ہے۔
کوئٹہ سے مزید