کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹےکےدوران موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت03،گوادر16، قلات01، تربت16، سبی 14اورنوکنڈی میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج جمعہ کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اورات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔