• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم ڈیپارٹمنٹ میں الیکٹرانک فائلنگ ڈیش بورڈ کی تفصیلات جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ میں متعارف کرائے گئے الیکٹرانک فائلنگ ڈیش بورڈ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جدید نظام کے تحت ہر فائل کی نقل و حرکت حقیقی وقت(ریئل ٹائم) میں دیکھی جا سکتی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فائل کس آفسر کے پاس ہے اور کتنی فائلیں پراسیس میں ہیں۔اس اقدام کے نتیجے میں محکمہ کے اندر غیر ضروری تاخیر میں کمی اور شہریوں کے لیے فیصلوں میں تیزی آئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید