• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے انتظامات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)​ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے رمضان المبارک کے مہینہ میں بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے انتظامات کرلیے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان کی ہدایت پر کیسکوکے جنرل منیجرزاور چیف انجینئرکی زیرنگرانی کیسکوہیڈکوارٹرمیں پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سحر،افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی صورتحال کو مانیٹرکیاجاسکے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں سحر، افطاراورتراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ کوئٹہ شہر سے باہربھی تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کو بھی سحر، افطاراور تراویح کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی تاہم صوبہ میں موجود تمام رورل فیڈروں کواُنکے پرانے شیڈول کے مطابق مختلف اوقات کارمیں بجلی فراہم کی جائے گی صارفین بجلی بندش یا انفرادی شکایت کیلئے براہ راست118پر کال یا اپنے موبائل سے 8118پر بجلی بل کاحوالہ نمبر لکھ کر بذریعہ میسج بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید