کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی -36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ الیکشن قبل ازیں حکومتِ بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر مؤخر کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح8 بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ اس بابت، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیے ہیں۔