ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 50مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے زبیر اکرم سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 45ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عمار امجد سے ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد محسن سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی تھانہ بستی ملوک کے علاقے لقمان کی دکان سے ڈاکووں نے گھس کر اسلحہ کے زور پر 2لاکھ سمیت میڈیسن لوٹ کر فرار ہوگئے شکیل سے ڈاکو 7ہزار لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے اشفاق سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا تھانہ الپہ کے علاقے چار ڈاکووں نے گھس کر نقدی 2لاکھ 70ہزار طلائی زیورات موٹرسائیکل موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر علیم سے نقدی موٹرسائیکل موبائل چھین کر لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد اسلم کو مسلح ڈاکووں نے رسیوں سے باندھ کر مویشی لوٹ چھین کر لے گئے محمد عاصم سے نقدی و موبائل چھین لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے معاذ ریاض سے ڈاکو 1لاکھ 60ہزار لوٹ لیا محمد لطیف کو 40ہزار سے محروم کردیا جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے شبانہ کا طلائی کوکا چاندی وغیرہ خضر حیات شاہ رکن عالم کے علاقے علی رضا کے موبائل فونز جاوید اقبال کی موٹرسائیکل نفیس کی بکریاں سیتل ماڑی کے علاقے صفیہ شہزاد لوہاری گیٹ کے علاقے علی رضا کے موبائل فونز نقدی سٹی شجاع آباد کے علاقے عبدالخالق کی موٹرسائیکل صدر شجاع آباد کے علاقے رحیم بخش کی کوائل راجہ رام کے علاقے طاہر محمود بچھڑی سٹی و صدر جلالپور کے علاقے آصف یار کا سامان محمد کوثر کی موٹرسائیکل ذیشان حیدر کا سامان گلگشت کے علاقے نگہت کا موبائل شاہدبی زیڈ کے علاقے زاہد کی موٹرسائیکلیں گل آرزو کا موبائل امجد کا میٹر بجلی کوتوالی کے علاقے حنظلہ کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے حنا کے 30ہزار و زیورات صدر کے علاقے امجد کے 30ہزار الپہ کے علاقے عرفان جانورکینٹ کے علاقے یاسر جلیل آباد کے علاقے ابرار ،عدنان رضا چہلیک کے علاقے اعجاز حسین ،طیب منور زبیر قطب پور کے علاقے عاصمہ ،ممتاز حسین شاہ شمس کے علاقے مبارک عقیل مصطفی ممتاز آباد کے علاقے احمد معظم ، ارشد عباس اور مبشر احمدکے موبائل فونز نقدی و سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔