• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسلے پاکستان کا 2025 کیلئے مالی نتائج کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیسلے پاکستان نے سال 2025کے لئے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سال کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔ کمپنی کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.03فیصد بڑھی۔مالی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ آمدن میں اضافہ کی وجہ سال کی دوسری مضبوط ششماہی ہے جس میں ٹاپ لائن مصنوعات میں 14.3فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ سال کے دوران کمپنی نے افرادی قوت کی ترقی، شمولیت، ملازمین کی ادارہ جاتی سرگرمیوں میں شرکت اور صحت و تندرستی پر توجہ میں اضافہ جاری رکھا اورکمپنی کی ترقی اورتمام شعبوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔خواتین لیڈرز کا تناسب 2024میں 27.5فیصد بڑھ کر 2025میں 31.8فیصد ہوگیا۔
ملتان سے مزید