ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ آف انجیئرنگ اور ڈپلومہ ان کامرس کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔میٹرک ٹیک،میٹرک ووکیشنل دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا دسمبر اور جنوری میں ہونیوالے امتحان میں 47556طلبہ نے شرکت کی ۔14390 امیدواران کامیاب قرار پائے ،رزلٹ کا تناسب 30.26فیصد رہا۔