ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران شہید بھٹو روڈ اورانجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے زیر اہتمام نیٹ میٹرنگ پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، جنرل سیکرٹری ملتان مرزانعیم بیگ،ضلعی نائب صدرشیخ فیصل محمود،رمضان سیال،رانا ارشاد،ڈاکٹر غلام شبیر،منیر ہانس نے کی جبکہ سید فرحان زیدی، سید حامد شاہ گیلانی، شیخ عابداوردیگرشریک تھے۔