• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ،نشان زدہ نوٹ برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ،نشان زدہ نوٹ برآمد،تفصیل کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال ساجد علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر خانیوال میں تعینات بدعنوان سب انسپکٹر اسلم مسیح کو شہری سے 25ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزم کو تھانہ اینٹی کرپشن منتقل کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ملتان سے مزید