• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی او رچوری کے 31مقدمات درج،شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے۔تھانہ گلگشت کے علاقے نعیم سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ 10ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ڈاکو شفیق سے 5ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے غلام رسول سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عمار عقیل سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے زوہیب ، اورنگزیب علی کے موبائل فونز جلیل آباد کے علاقے سرور کا سامان مظفر آباد کے علاقے تنویر احمد کی موٹر قطب پور کے علاقے شوکت علی کا سامان عبدالستار کی سولر پلیٹیں گلگشت کے علاقے شازیہ ،فاروق بی زیڈ کے علاقے کرن ،عارف کوتوالی کے علاقے علی ڈی ایچ اے کے علاقے حمزہ کے موبائل فونز الپہ کے علاقے اللہ وسایا مویشی سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد جواد ،محمد شاہد کی موٹرسائیکلیں راجہ رام کے علاقے حافظ رمضان کی موٹر سٹی جلالپور کے علاقے منظور احمد کی نقدی طلائی زیورات و چاندی اللہ ڈیوایا کی نقدی زیورات محمد بخش کی سولر پلیٹیں صدر کے علاقے فاروق اعظم کے مویشی فلک شیر کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے عبدالستار ارشاد کی نقدی 27ہزار چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید