ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان وطن پارٹی کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کا نام بحال کیا جائے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست بدانتظامی اور بدنیتی کا نتیجہ ہے اور ذمہ داران کو مستعفی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرائیکی وسیب کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرتے ہوئے فوری طور پر صوبہ سرائیکستان قائم کیا جائے،وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل کے سالانہ ثقافتی میلے سے خطاب کر رہے تھے،تقریب میں سرائیکی سمیت سندھی، بلوچی، پشتون، پنجابی، بلتی اور کشمیری ثقافتوں کے رنگ پیش کیے گئے جب کہ شعرا اور گلوکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔