ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈملتان نے سابق آئیڈیل کالج کے 21طلبا وطالبات کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دے دی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں سابق آئیڈیل کالج کے طلباء و طالبات کو ریلیف فراہم کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں17فروری2026تک مجموعی طور پر 21 طلباء و طالبات نے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی انرولمنٹ مکمل کرلی ہے۔