• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکوٰۃ کٹوتی کے باعث بینکس آج عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر) آج یکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو زکوۃ کی کٹوتی کے باعث بینکس عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے ۔ رواں سال بینک اکاؤنٹس میں کم از کم 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے موجود ہونے کی صورت میں زکو ةکی کٹوتی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید