ملتان (سٹاف رپورٹر) حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق، کھیت سے نومولود کی نعش برآمد، تفصیل کے مطابق اعوان چوک کے قریب کار اور بلانمبری موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں موٹرسائیکل سوار 17 سالہ حمزہ جاں بحق ہو گیا، راجہ رام میں نجی کالج کے طلبا محمد اسد، محمد عدنان اور محمد امر ٹریکٹر کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے جن کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، بستی ملوک ڈنگر منڈی کے قریب زین العابدین کار کی ٹکر سے زخمی ہو گیا، جسے نشتر ہسپتا ٹو داخل کرایا گیا، جھنڈے والا مائی دی کھوئی کے قریب نومولود گندم کے کھیت میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نومولود کی لاش کو لیکر تفتیش شروع کر دی، بدھ بازار میں دکانداروں کے جھگڑے میں قینچی کے وار سے 23 سالہ محمد حسن ہلاک اور افضل زخمی ہو گیا، جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ افراد کی دکاندار مصطفیٰ قریشی سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس نے دو نامعلوم ساتھیوں کو بلا کر قینچی اور چاقو سے حملہ آور ہو کر جسم کے مختلف حصوں پر وار کیے اور افضل کو بھی چاقو سے زخمی کر دیا حسن چل بسا اور افضل کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔