• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کےتعلیمی بورڈز کا رواں برس کمپیوٹر سائنس کا پیپر ای شیٹ پر لینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کےتعلیمی بورڈ رواں برس کمپیوٹرسائنس کا پیپر ای شیٹ پر لیں گے بتایاگیا ہے کہ پی بی سی سی کے فیصلے کی روشنی میں امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نویں اور دسویں جماعت خصوصاً کمپیوٹر سائنس کے امتحانات کے لیے ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہےنئے نظام کے تحت امیدواروں کی جوابی کاپیاں اسکین کرکے آن لائن چیک کی جائیں گی۔ ایگزمینرز گھر بیٹھے کمپیوٹر کے ذریعے پیپر مارک کرسکیں گے، جس سے وقت کی بچت اور شفافیت میں اضافہ ہوگا حکام کا کہنا ہے کہ ہر ایگزمینر صرف ایک سوال چیک کرنے کا مجاز ہوگا۔ اگر پرچے میں پانچ سوالات ہوں گے تو پانچ مختلف ایگزمینرز ہر سوال الگ الگ چیک کریں گے۔
ملتان سے مزید