• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے زیر اہتمام خواتین کالج ممتاز آباد میں آگاہی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ممتاز آباد میں "کرپشن کی سماجی برائی کے خلاف جنگ میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب کے شرکا ء میں مہمان خصوصی مس کائنات اظہر (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) سمیت مس انعم خان (اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب)، مس منیزہ منظور بٹ (ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر)، کالج کی پرنسپل مس حفصہ، دیگر فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی مس کائنات اور مس منیزہ بٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ کرپشن ان بڑی سماجی برائیوں میں سے ایک ہے جو قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ، اداروں کو کمزور اور عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے۔
ملتان سے مزید