• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلتا پنجاب پنک گیمز اختتام پذیر، ملتان کی تیسری پوزیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر )محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ “کھیلتا پنجاب پنک گیمز” اختتام پذیر ہوگئے، جن میں ملتان ڈویژن کی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کامیابی پر ملتان کے کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان کی قیادت میں انڈر 21 خواتین کھلاڑیوں کے 170 رکنی دستے نے 9 گولڈ اور 6 سلور میڈلز حاصل کیے۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو قابل فخر قرار دیا۔
ملتان سے مزید