• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی بدانتظامی، لوٹ مار، سابق فیڈریشن کا احتساب ضروری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی رکن سیدہ شہلا رضا اور سات سے زائد سابق اولمپئنز و کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کا احتساب جبکہ حقیقی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بناکر ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کرائے جائیں۔ جمعے کراچی پریس کلب میں سابق کپتان سمیع اللہ خان، کلیم اللہ خان، حنیف خان، ناصر علی، ایاز محمود، وسیم فیروز، افتخار سید ، پی ایچ ایف کے سابق سیکریٹری حیدر حسین اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تباہی کے ذمے دار اور قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے۔ ہاکی کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، کھلاڑیوں کے ناموں پر ویزے حاصل کرنے والوں کی سرکوبی کی جائے، مردوں کی ہاکی ٹیموں میں خواتین کو ساتھ لے جانے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، ایسے عناصر کو سیاسی دباؤ کی بنیاد پر استثنیٰ ملنا قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کیلئے خطیر رقم دینے کے باوجود کھلاڑیوں کیلئے بدترین انتظامات کرنے کی ذمہ دار برطرف فیڈریشن ہے۔

اسپورٹس سے مزید