کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر میں بہاول پور اور ڈیرہ مراد جمالی نے فتح سمیٹ لی ۔ بہاولپور کے 24 سالہ محمد اکرم نے13 گیندوں پر ففٹی بناکر عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ حیدرآباد کا 112 رنز کا ہدف بہاولپور نے9.3 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ محمد اکرم نے 13 گیندوں پر چھ چوکے اور چار چھکے لگا کر ففٹی بنائی ۔ ادھر ڈیرہ مراد جمالی نے راولپنڈی کو سات وکٹوں سے شکست دی۔