کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان شاہینز نے سات وکٹوں پر 152رنز بنائے۔ جواب میں آسا ٹرائب کی ناقابلِ شکست 64رنز کی اننگز نے انگلینڈ لائنز کو فتح دلائی۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار، 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔