کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی دوسری مدت کی پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ کا پہلا بڑا فیصلہ،امریکی سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے 3 ووٹ سے صدر ٹرمپ کے عالمی ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے،فیصلے کے مطابق صدر نے کانگریس کی واضح منظوری کے بغیر اختیارات سے تجاوز کیا،ایمرجنسی اختیارات کا قانون ٹیرف عائد کرنے کا صریح اختیار فراہم نہیں کرتا،عدالت نے پہلے سے وصول کیے گئے ٹیرف کی واپسی سے متعلق کوئی واضح حکم نہیں دیا، امریکی سپریم کورٹ فیصلے سے ٹرمپ کی ہنگامی ٹیرف آمدنی کو 175ارب ڈالر خطرہ، منفی فیصلے کی صورت میں درآمد کنندگان امریکی کسٹمز سے گزشتہ سال کے ٹیرف کی واپسی کیلئے درخواست کرینگے۔ امریکی خزانہ کی خطرے پر نقدی کے بڑے ذخائر کی منصوبہ بندی ، متبادل ٹیرف اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔کارروائی کا اثر درآمدات اور ٹیکس ریونیو پر،ممکنہ ریفنڈز ٹرانسپورٹ اور جسٹس ڈیپارٹمنٹ سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوں گے۔