کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری سےکاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 999 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 73 ہزار پوائنٹس کی حد بحال،سرمایہ کاری مالیت 88 ارب 60کروڑ ایک لاکھ روپے بڑھ گئی، 54.10فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،کاروباری حجم بھی 0.98 فیصد کم رہا۔