• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ویلٹ ہوٹل، مفاہمتی یادداشت کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا چاہیے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی ازسرِ نو تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا چاہیے، یہ ہوٹل نیویارک میں ایک نہایت قیمتی جائیداد ہے، اس سے متعلق تمام معاملات شفاف ہونے چاہئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ پارلیمنٹ میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کرے جس کے تحت تمام غیر ملکی معاہدے دستخط ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے توثیق کے پابند ہوں۔
اہم خبریں سے مزید