• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں سہولت کاری پر دو FIA امیگریشن اہلکار گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) عمرہ ویزہ پر سعودی عرب پھر مصر، لیبیا روٹ سے یورپ جانے والے چار مسافروں کامران خان، زید خان، محمد شعیب اور یاسین خان کو رشوت کے عوض امیگریشن کلیئر کرنے کے الزامات پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے دو اہلکاروں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عالم (جس کی ڈیوٹی ڈیپارچر پر نہیں آرائیول پر تھی) اور کانسٹیبل انضمام الحق کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ میں چار مسافروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ 5/26 اینٹی کرپشن سرکل میں درج کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید