• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے سات سینئر افسران کے تبادلے

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے افسر محمد ابو بکر صدیق کی نئی تعیناتی کا اعلان کر دیا ۔ اعلامیے کے مطابق  محمد ابو بکر صدیق نے 19 فروری 2026 سے چیف (ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ)، ایڈمن/ایچ آر ونگ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا چارج چھوڑ دیا اور اسی تاریخ سے چیف (ایڈمن پول)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ  آئی ٹی کیڈر کی بی ایس-20 افسر مس صوبیہ منور نے 16 فروری 2026 کو کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد میں ڈائریکٹر ایم آئی ایس (بی ایس-20) کے عہدے کا چارج چھوڑا اور اسی تاریخ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد میں ڈائریکٹر (SWAPS) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید