• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی(آئی این پی )کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران کبھی کبھی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید